تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ: یوم القدس کی ریلی میں دھماکا، 6افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں میزان چوک پر القدس ریلی میں دھماکے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جمعة الوداع کے موقع پر آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی جارہی تھی کہ میزان چوک کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے فوراً بعد شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ دھماکا انتہائی شدید تھا ،پانچ سے چھ کلو میٹر دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔ دھماکے میں ریلی کی کوریج کرنے والے جیو نیوز کے کیمرہ مین عمران مختار سمیت دیگر ٹی وی چینلز کے نمائندے بھی شدید زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.