5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بینکوں کو74 ارب30ارب30 کروڑ روپے جاری
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنیکے لئے بینکوں کو 14 روز کیلئے74 ارب30 کروڑ روپے 12.19 فیصد شرح سود پر فراہم کردیئے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کیلئے اوپن مارکیٹ آپریشن آج بھی جاری رکھا۔ بینکوں نے مرکزی بینک کو74 ارب70 کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز فروخت کے لیے پیش کیے، تاہم مرکزی بینک نے بینکوں سے14 روزکیلئے74 ارب30 کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز 12.19 فی صد شرح سود پر خرید لیے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام میں رقم کی قلت جاری ہے جس میں عیدالفطر کے بعد بہتری کی توقع ہے۔