5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبر پختونخوا اسمبلی کی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2010 کی منظوری
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2010 کی منظوری دیدی ہے۔جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالاکبر خان نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2010 پیش کیا۔ جس کی ایوان نے ترامیم سمیت منظوری دی۔ اراکین کے والدین کیلئے علاجہ معالجہ کی سہولیات سے متعلق ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ تاہم بل پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی طرف سے تحفظات پیش کرنے کے بعد ترمیمی بل کو صوبائی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔