تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ : یوم القدس ریلی میں بم دھماکے پرالطا ف حسین کااظہار مذمت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں یوم القدس ریلی میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس واقعہ میں درجنوں معصوم وبے گناہ شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ابھی لاہور میں یومِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوسوں میں ہونے والے خودکش حملوں میں شہیدہونیوالے درجنوں معصوم وبے گناہ شہریوں کاغم ہی تازہ تھا اور اس سانحہ کے زخمی ابھی تک موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں کہ انسانیت کے دشمن عناصرنے آج کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں دھماکہ کرکے مزید کئی معصوم شہریوں کوخاک وخون مین نہلادیا۔ الطاف حسین نے دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ انسان نہیں بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورانسانیت پر یقین رکھنے والے تمام شہریوں کوہرقسم کے امتیازاوراختلافات سے بالاترہوکرانسانیت دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجاناچاہیے اوران ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج جوکارروائی کررہی ہے اس کوسپورٹ کرناچاہیے۔انھوں نے کہاکہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جو لوگ بھی ان دہشت گردوں کوبلواسطہ یابلاواسطہ سپورٹ کررہے ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت فرمائے ، لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورجاں بحق ہونے والوں کوجنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے زخمیوں سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیااورانکی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.