تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نیو زی لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،9افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جنگ نیوز -
ڈنیڈن… نیوزی لینڈ میں طیارہ کریش ہونے سے نو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حادثہ نیوزی لینڈ کے معروف سیاحتی مقام فاکس گلیشیئر میں پیش آیا۔ جہاں طیارہ دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ ابتدائی پورٹس کے مطابق حادثے میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں۔ تاہم طبی عملے کے مطابق کریش میں پائلٹ سمیت نو افراد کی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ کے انتہائی دور دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے واقعے کے بارے ابتدائی تفصیلات انتہائی مبہم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.