5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وکٹوریا بیکہم کا فیشن برانڈ پہلے فیشن ایوارڈ کے لیے نام زد
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…سابقہ اسپائس گرل اور انگلینڈ فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ36سالہ وکٹوریا بیکہم کا فیشن برانڈ پہلی بار کسی فیشن ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔وکٹوریا کے فیشن برانڈ نے2010برٹش فیشن ایوارڈ کے ڈیزائنر برانڈ ایوارڈ میں Burberry،Mulberryاور Pringleکے ساتھ نامزدگی حاصل کی ہے۔یہ بات واضح طور پر سمجھی اور مانی جاسکتی ہے کہ وکٹوریہ بیکہم کے فیشن برانڈ کی کسی ایوارڈ کے لیے نامزدگی ان کی انٹرنیشنل فیشن انڈسٹری میں صرف دو سال میں ڈیزائنر کی حیثیت سے بننے والی ان کی پہچان کو ظاہر کررہی ہے۔