5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بالی وڈ بیوٹی ملائکا ارورا کو دنیا کا مہنگا ترین لباس پہننے کا اعزاز حاصل
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بھابی اور بالی وڈ کی آئٹم گرل ملائکا ارورا خان ان چند خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں دنیا کے مہنگے ترین لباس پہننے کا عزاز حاصل ہوچکا ہے۔ حال ہی میں بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ایک بین الاقوامی جیولری ڈیزائنر فرم کی جانب سے فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ملائکا خان نے سرخ ساڑھی کے ہمراہ 500 قیراط ہیروں سے مزین بلاوز پہن کر کیٹ واک کی۔ 13 لاکھ روپے مالیت کا حامل یہ بلاوٴز اس کمپنی کی حالیہ پیشکش ہے جسے پہلی بارنمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔