5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انڈونیشیا،دو سالہ بچے کی40سگریٹ روزانہ پینے کی لت ختم
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…انڈونیشیا کے دو سالہ اردی رزل کی دن میں چالیس سگریٹ پینے کی لت علاج کے ذریعے ختم کرا دی گئی۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق انڈونیشیا کا دوسا لہ بچہ اردی رزل دن میں 40سگریٹ پی جاتا تھا۔ موسی بینیواسن کے ایک گاوٴں میں رہنے والے بچے کی مئی میں نیٹ پر پہلی بار سگریٹ پینے کی ویڈیو نے انڈونیشیا کی تمباکو انڈسٹری کو کنٹرول کرنے کے قانون کی مکمل ناکامی کو واضح کر کے متوجہ کیا۔اس کے والد نے اسے 6ماہ کی عمر میں پہلا سگریٹ دیا۔ موٹاپے کا شکار بچہ دن میں دو پیک سگریٹ پھونک جاتا تھا۔اگر وہ نشے کی لت سے مطمئن نہ ہوتا تو غصے میں تشدد اور توڑ پھوڑ پر اتر آتا تھا۔ جولائی میں اسے علاج کے لیے دارالحکومت لایا گیا جہاں قومی کمیشن برائے تحفظان اطفال کا کہنا ہے کہ علاج کے بعدبچہ اب سگریٹ کی عادت ترک کر چکا ہے۔