5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رات کے وقت روشنی کینسر میں اضافے کا سبب بنتی ہے،جدید تحقیق
جنگ نیوز -
نئی دہلی… فارن ڈیسک… رات کے وقت روشنی کینسر میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایک نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ سائنسدانوں نے کینسر اور رات کے وقت روشنی (LAN) کے باہمی تعلق کا سراغ لگایا ہے۔اس سے پہلے تحقیق سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جن علاقوں میں رات کے وقت روشنی ہوتی ہے وہاں مردوں میں پروسٹیٹ اور خواتین میں چھاتی کے کینسر کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔ ہافیہ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹوں میں صرف ایک بار اندھیرے میں انسانی جسم سے پیدا ہو نے والا ہارمون میلاٹونن روشنی سے متاثر ہوتا ہے۔ یہ پینیل غدود سے اندھیرے میں ہی پیدا ہوتا ہے اور اس کا انسانی جسم کی رات و دن کی سرگرمیوں اور آب وہوا سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس ہارمون کے متاثر ہونے سے ٹیومر کے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔