تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

برطانیہ،MI-6کے ایجنٹ کو راز فروخت کرنے کے جرم میں قید

جنگ نیوز -
لندن …فارن ڈیسک…برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کے ایجنٹ کو راز فروخت کرنے کے جرم میں جیل میں ڈال دیا گیا۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق ڈچ سیکورٹی سروس کو ٹاپ سیکریٹ معلومات فروخت کرنے کے جرم کو قبول کرنے کے بعد ایم آئی6کے جاسوس کو 12ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔25سالہ ڈینیئل ہفٹن2007 اور2009کے درمیان سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کرتا تھا جسے ڈچ ایجنٹ کو الیکٹرانک فائلیں دینے کی کوشش میں ایک سٹنگ آپریشن میں گرفتا ر کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.