5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلمان خان مجھ سے بڑا اسٹار ہے،شاہ رخ
جنگ نیوز -
ممبئی…فارن ڈیسک…بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ نے کہا ہے کہ سلمان خان مجھ سے بڑا اسٹار ہے، اس کے بارے میرے دل میں کوئی برے جذبات نہیں ہیں۔بھارتی ویب کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا میں عامر اور سلمان کے لیے انتہائی احترام کا جذبہ رکھتا ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھے ہیں اور عظیم ستارے ہیں۔میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور وہ دونوں عظیم انسان ہیں۔ وہ مجھ سے بہت بڑے اسٹار ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ میں بھی ایک دن ان کی طرح کا م کے سلسلے میں پسند کیا جاوٴں گا۔تاہم ویب کے مطابق شاہ رخ کے مدا ح اس بات کو قبول نہیں کریں گے۔