تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چین کے صوبے جلن میں ٹریفک حادثہ،17 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے صوبے جلن میں ٹریفک حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق حادثہ جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق تین بجے پیش آیا۔ جب بس کے ایک پہیے میں ہوا کم ہونے سے اس کا بیلنس خراب ہوگیا اور وہ سڑک کی رُکاوٹیں توڑتی ہوئی سامنے سے آنے والی گاڑی اور ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے وقت بس میں51 افراد سوار تھے تاہم بس میں صرف45 افراد کی گنجائش تھی۔چین میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد سڑک کے حادثوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.