5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دی نیوز کے رپورٹرعمرچیمہ کا اغوا ،نامعلوم افراد کا تشدد
جنگ نیوز -
اسلام آباد....دی نیوزانویسٹی گیشن سیل کے رپورٹرعمرچیمہ کونامعلوم افرادنے اغواکرکے تشددکا نشانہ بنایا اور ان کا سر مونڈ کر مونچھیں بھی صاف کر دیں۔اغوا کاروں سے رہائی ملنے کے بعد عمر چیمہ نے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ انہیں کچھ افراد نے اسلام آبادکے بلاک آئی 8کے علاقے سے اغوا کیا اور45سے 50منٹ کے ڈرائیو کے بعد مجھے کسی نامعلوم مقام پرلے گئے،مجھے6گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا گیااور مسلسل تشدد کرتے رہے ،مجھے برہنہ کر کے الٹا لٹکا کر بھی تشدد کیا گیا، سحری کے وقت بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔اغوا کاروں نے کہا کہ حکومت کیخلاف خبریں شائع کر کے مارشل لا لگوانا چاہتے ہو۔عمر چیمہ نے کہا کہ اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ باز نہ آئے توانصار عباسی اگلا ہدف ہونگے۔اغوا کارمیری ممکنہ گوجرانوالہ آمد سے بھی باخبر تھے۔