5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پہلا ٹی 20:پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 127کا ہدف دیدیا
جنگ نیوز -
کارڈف،انگلینڈ…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے میزبا ن سائیڈ کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا ہے، اس سے قبل انگلش کپتان پال کولنگ ووڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر شاہد آفریدی اینڈ کمپنی نے اننگز شروع کی تاہم 13 کے مجموعے پر کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار محمد یوسف نے انگلش بولروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستانی مجموعے کو شاہ زیب21 کے ساتھ ملکر 50تک پہنچایا ،اور 26کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،بعد میں آنے والے عمر اکمل 35ناقابل شکست اور کپتان شاہد آفریدی 16ناقابل شکست نے مجموعے کو پاکستان کے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 126تک پہنچایا۔انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے دو جبکہ بریسنین اور یارڈی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔