5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر کی برطرفی اور بحالی کا نیا تنازع
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . حکومت نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر دیا ، سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف کئے گئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ وہ کام جاری رکھیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ مجھے صدر نے قانونی طور پر مقرر کیا اور اب بھی نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ہوں۔ عرفان قادر آج نیب کے دفترپہنچے جہاں لا ء آفیسرز کا اجلاس طلب کیا اور بتایا کہ انہیں اعلیٰ سطح کی ہدایات ہیں کہ وہ کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے مجھے مقرر کیا، اور صرف صدر ہی مجھے کام چھوڑنے کا کہہ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حارث اسٹیل کیس میں سپریم کورٹ نے عرفان قادر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔