تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوئٹہ:لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچ اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن کے لاپتہ وائسچیئر مین ذاکر بلوچ کی بہن نے بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرذاکر نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کر کے مقدمہ چلایا جائے ۔کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گزشتہ چار ماہ سے اپنے لاپتہ بھائی کی بازیابی کیلئے لگائے گئے کیمپ میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ہمشیرہ ذاکر مجید بلوچ نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد ذاکر گھر کا بڑا بیٹا ا ور خاندان کا واحد کفیل ہے جو گزشتہ ایک سال سے لاپتہ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ بھائی کے لاپتہ ہونے کے وجہ سے ان کی والدہ اور بہن بھائی بہت پریشان ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی رسم و رواج ہونے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا انتہائی مشکل ہے مگر اپنے لاپتہ بھائی ،بیٹوں کی بازیابی کیلئے انھیں مجبورا جلسے جلسوں اور کیمپوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں سے وہ احتجاج کر رہی ہیں مگر وفاقی حکومت تو دور کی بات صوبائی حکومت کا بھی کوئی نمائندہ ان کے پاس نہیں آیا جبکہ ذاکر مجید کو منظر عام نہ لانا عدالت کی توہین ہے ۔انھوں نے اپیل کی کہ ذاکر مجید سمیت دیگر لاپتہ افراد کو منظر عام پر لا کر عدالتی کاروائی کی جائے اور اگر انھوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ثابت کر کے انھیں سزا دی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.