تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے تک جنگ جاری رہیگی،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
لزبن ... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتہاپسندوں کی جانب سے معصوم لوگوں پر حملے حکومت کاعزم کم نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے تک لڑائی جاری رہے گی۔لِزبَن میں اپنے پرتگالی ہم منصب لوئی امانڈو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ خودکُش حملوں کی لہر عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کا ردعمل ہے۔ اوراِن کا مقصد حوصلے پست کرنا ہے۔ مگر موجودہ جمہوری حکومت نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔ اور وہ یہ لڑائی پورے عزم کے ساتھ اِن کے خاتمے تک جاری رکھے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ یورپ کے دوران پولینڈ اور اسپین بھی جائیں گے۔ ان کے دورے کا اختتام برسلز میں ہوگا جہاں وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات میں پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاری اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.