5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جنوبی ایران میں زلزلے کے جھٹکے
جنگ نیوز -
تہران . . . . . . . . . ایران کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پرشدت 5.3 رکارڑ کی گئی ۔فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.3 ریکارڑ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ایران کے مغرب میں ایک سو سڑسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پرواقع بندرگاہ بندر عباس میں تھا۔ فوری طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ۔ایران انتہائی متحرک زلزلے کی پٹی پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں آئے دن زلزلے آتے رہتے ہیں۔