5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نوشہرہ:انجلینا جولی کا متاثرین سیلاب کے کیمپ کا دورہ
جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . . . . . ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے متاثرین سیلاب کے کھنڈر کیمپ 2 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مشیروزیراعظم عاصمہ ارباب عالم گیر بھی انجلینا جولی کے ہمراہ تھیں۔ انجلینا جولی نے متاثرین سیلاب اور بچوں میں ضروری اشیا تقسیم کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان آنے سے قبل متعدد مواقع پر انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیئے نہ صرف درمندانہ اپیل کی بلکہ خود اپنی طرف سے بھی ایک خطیر رقم اس مد میں عطیہ کی۔