5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . امریکہ میں پیٹرول کی طلب میں کمی کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اکتوبر کے سودے56 سینٹس کمی کے بعد74 ڈالر4 سینٹس جبکہ لندن برینٹ اکتوبر کے سودے5 سینٹس کمی کے بعد76 ڈالر82 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا میں ڈراؤنگ سیزن کے اختتام اور تیل کے اسٹاکس میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔