5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
توانائی سے متعلق امریکا اور فرینڈز آف پاکستان کی سرمایہ کاری مشروط
جنگ نیوز -
کراچی . . .امریکا اورفرینڈزآف پاکستان نے ملک میں توانائی،تعمیرنو اور پانی کے سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو ان شعبوں میں اہم اصلاحات سے مشروط کردیا ہے ۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر میں اصلاحات کے لیے عالمی رہنماؤں سے 7.7بلین ڈالرز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقوں میں توانائی کے منصوبوں کی تعمیرنو اورانفراسٹرکچر کی بحالی کا اندازہ 15 بلین ڈالرز لگایاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اصلاحاتی پالیسی بنانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔حکومت نے کئی وزارتیں توانائی کے شعبے میں ضم کرنے کا وعدہ کیا ہے جب کہ بجلی ،گیس اورتیل کے ریگولیٹرز بھی ایک کرنے کا کہا گیا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت نے فرینڈز آف پاکستان کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ حکومت آئل ریفائنریز کو دی جانے والی سبسڈیز سے دستبردار ہوجائے گی ۔حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گھریلوصارفین کے لیے تین سال میں ٹیرف میں بہت زیادہ اضافے کا امکان ہے۔