22 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:22
اوول ٹیسٹ:انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیکروائٹ واش کردیا
آج نیوز - انگلینڈ نے بھارت کو مسلسل چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگزاور8 رنزسے شکست دے کروائٹ واش کردیا۔اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت کو اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید ایک سو باسٹھ رنزکی ضرورت تھی۔ چوتھے روزکھیل کے اختتام پرٹنڈولکرپینتیس اورامیت مشرا آٹھ رنزکیساتھ وکٹ پرموجود تھے۔ٹنڈولکر بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور اکیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امیت مشرا نے چوراسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دوسوتراسی بناکر آؤٹ ہوئی۔گریم سوان نے چھ بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔