تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:51

کراچی:قتل و غارت گری، مزید پندرہ افرادہلاک

آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج واٹربورڈ کے چار اہلکاروں سمیت پندرہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے واٹر بورڈ کے دفتر میں گھس کرفائرنگ کر دی جس سے واٹر بورڈ کے چاراہلکارموقع پرہی جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونیوالوں میں ایگزیکٹیو انجینئرانواراللہ ، سپرنٹنڈنگ انجینئر چوہدری الطاف حسین،عبدالقادر اور عارف شامل ہیں۔جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔لانڈھی کے علاقے ایٹی نائن میں قبرستان کے قریب سے تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے۔ گلشن اقبال بلاک چھ اور پی آئی بی کالونی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.