22 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:59
مستونگ: نیٹو کے انیس آئل ٹینکرز نذرآتش
آج نیوز - بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نیٹو کے لئے افغانستان رسد لیکر جانے والے بیس آئل ٹینکرز کوجلا دیا گیا۔نیٹو فورسز کو سپلائی فراہم کرنے کیلئے پچاس آئل ٹینکر ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں کھڑے ہوئے تھے کہ ایک کار میں سوار پانچ مسلح افراد نے آئل ٹینکرزپر اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس سے بیس آئل ٹینکرز جل گئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔