22 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:15
وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر چار دن کی تعطیلات کا فیصلہ
آج نیوز - وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چار دن کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے سرکاری ملازمین مسلسل پانچ دن چھٹیوں کے مزے کرسکیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ عیدالفطر کی تعطیلات بدھ اکتیس اگست سے ہفتہ تین ستمبر تک ہوں گی جبکہ اتوار چار ستمبر کو ہفتہ واری تعطیل ہے اس طرح سرکاری ملازمین عید پر پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔