تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:22

سونے کی فی تولہ قیمت اکسٹھ ہزار چار سو روپے کی بلند ترین سطح پر

آج نیوز - سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فی تولہ سونا ایک ہزارروپے مہنگا ہو کر اکسٹھ ہزار چار سو کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت جبکہ کموڈیٹی میں خریداری کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتی دھاتوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے باعث سونے اور چاندی کی طلب میں تیزی ہے۔ لندن سیشن میں فی اونس سونے کی قیمت تینتالیس ڈالر اضافے سے نئی بلند ترین سطح اٹھارہ سو تیرانوے ڈالر پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اگست کے بائیس روز کے دوران سونے کی قیمتون میں دو سو پچیس ڈالر فی اونس اضافہ ہوچکا ہے۔ جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی دس گرام اور تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے اضافے سے بلند ترین سطح باون ہزار چھ سو اٹھائیس روپے کا ہوگیا اور تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا اکسٹھ ہزار چار سوروپے کی بلندی پر پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.