تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:16

کراچی میں یوم سوگ: ٹرانسپورٹ اور تمام تجارتی مراکز بند

آج نیوز - کراچی میں یوم سوگ پر ٹرانسپورٹ ، صنعتی علاقے اور تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔ متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے یوم مذمت اور سوگ منانے کے اعلان کے بعد، آل کراچی تاجر اتحاد نے کراچی شہر میں تمام تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجر تنظیم کے رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کراچی تجارت کے لائق نہیں رہا۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی شہر کی تمام الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ نقصان سے بچنے کے لئے گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔ جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالات دیکھ کر پمپ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.