23 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:22
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرزتعینات
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزتعینات ہے۔ شہر میں پولیس اور رینجرز کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی قائم علی شاہ اور رحمان ملک کے درمیان ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ گلشن اقبال، کورنگی، پی آئی بی ودیگر کشیدہ علاقوں میں رینجرز اورپولیس تعینات ہے۔ رینجرزاور پولیس کو قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی موبائل فون سم رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔