تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:4

الطاف حسین نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم گیلانی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن غارت کرنے والے دہشتگردوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کراچی میں قتل عام کے حوالے سے کئی بارآگاہ کیا ہے، تاہم شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کراچی کے معصوم شہریوں کا بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگردی کی کارروائی میں عوام و خواص آخر کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ الطاف حسین نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے سفاکانہ عمل بند کرائیں اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم گیلانی کراچی میں امن بحال کرنے میں قاصر ہیں ، تووہ معصوم مہاجروں کے خون کی ہولی سے اپنے دامن کو پاک کرنے کیلئے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فی الفور دستبردار ہو جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.