23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:20
ڈیرہ اسماعیل خان: گھریلو تنازعہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل
آج نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازعہ پر دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں رات گئے خاندانی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعہ کی بناء پر پیش آیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔