23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:56
کراچی: بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، 5 افراد قتل
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بارہ بجے کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید پانچ افراد قتل کردئیے گئے۔ شہر میں بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاون قصبہ موڑ کے قریب نالے سے اٹھائیس سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے۔ ملیر غریب آباد سے تیس سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے مقتول کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شاہ لطیف ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ لیاری کے علاقے جہاں آباد بکرا پیڑی سے نوجوان کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سے زین احمد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔