23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:53
چارٹآرگٹ کلرزگرفتار ،رمضان میں 13افراد کو قتل کرنیکااعتراف
اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔ٹارگٹ کلرز نے یکم رمضان المبارک سے اب تک تیرہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی نعیم شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ چاروں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ ملزمان لوگوں کو اغواء کرکے ٹارچرسیل میں تشدد کرکےقتل کرنےکے بعد لاشوں کوبوری میں بند کرکے مختلف علاقوں میں پھینک دیا کرتےتھے۔ملزمان سے ٹارچر سیل کی ویڈیوبھی برآمد ہوئی ہے۔ جس میں تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔