تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:42

حکومت سندھ کی دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کو آخری وارننگ

آج نیوز - حکومت نے دہشتگردوں اوربھتہ خوروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند اور بھتہ خور فوری کراچی چھوڑ دیں ورنہ عبرتناک کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی مشترکہ صدارت میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں شرپسندوں،دہشتگردوں اور عوام دشمن قوتوں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکومت کی طرف سے لشکر جھنگوی ،سپاہ صحابہ سمیت پچیس کالعدم تنظیموں کو وارننگ دی گئی کہ اپنی سرگرمیاں فوری طورپر ختم کر دیں اور دفاتر بند کر دیں ،اگران تنظیموں نے سرگرمیاں بند نہ کیں تو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاجروں ، اور صنعتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،اجلاس میں شرپسندوں اور بھتہ خوروں کو وارننگ دی گئی کہ وہ فوری طور پرکراچی چھوڑکر کہیں اور چلے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ کارروائی عبرتناک ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.