24 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:5
پاکستان ورلڈ مینزٹیم اسکواش چیمپئین شپ سے باہر
آج نیوز - ڈنمارک نے ایشین چیمپئین پاکستان کوشکست دیکر ورلڈ مینزٹیم اسکواش چیمپئین شپ سے باہرکردیا۔ جرمنی کے شہر پیڈربورن میں جاری چیمپئین شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کوڈنمارک کے ہاتھوں دو ایک سے شکست ہوئی۔ یاسر بٹ نے ڈنمارک کے راسمس نیلسن کوسخت مقابلے کے بعد تین دوسے ہرا کرپاکستان کوایک صفرکی برتری دلائی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے وقارمحبوب ابتدائی دوگیمزجیتنے کے باوجود مورٹن سورینسن سے تین دوسے ہارگئے۔ تیسرے اورفیصلہ کن معرکے میں ڈنمارک کے کرسٹیان اولیسن نے پاکستان کے عامراطلس خان کوتین ایک سے مات دیکراپنے ملک کودوایک سے کامیابی دلادی۔ مسلسل دومیچ ہارنے کے باعث پاکستان پہلے ہی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہو گیا۔ گروپ ای سے ملائیشیا اور ڈنمارک نے ورلڈ چیمپئین شپ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔