24 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:10
لدھیانہ میں انڈین برائیڈل ویئر نمائش کا انعقاد
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کے فیشن ڈیزائنرزاورخریداروں کی بڑی تعداد ان دنوں انڈین برائیڈل وئیر نمائش میں دکھائی دے رہی ہے، دلہن کے ملبوسات اوردیگراشیاء کے جدید فیشن شائقین کیلئے پرکشش ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ میں آج کل پاکستان اوربھارت کے فیشن ڈیزائنرزاورشائقین کیلئے دلچسپی کا سامان کیا گیا ہے۔ ویڈنگ ایشیا دوہزار گیارہ کے عنوان سے منعقد نمائش میں شادی اوردلہن کے پہناوے سے متعلق جدید طرزکی اشیاء قابل دید ہیں۔ جدید ڈیزائن کی ساڑھیاں، زیورات اورپرس یہاں آنے والوں کی توجہ سمیٹ رہے ہیں،شادی تقریبات کے منتظمین بھی یہاں پراڈکٹس پیش کررہے ہیں۔ لدھیانہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ویڈنگ ایگزبیشن کا شدت سے انتظاررہتا ہے، خواتین کیلئے شادی کی خریداری مہینوں جاری رہتی ہے، لیکن اس نمائش کے سبب یہ مسئلہ تین دن میں ہی حل ہوجاتا ہے۔