تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:37

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تمام ذیلی و خصوصی کمیٹیاں تحلیل

آج نیوز - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تمام ذیلی اور خصوصی کمیٹیاں توڑ دیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے نئے آڈیٹر جنرل متنازع شخصیت ہیں،ان پر خود سنگین الزامات ہیں، پی اے سی کو حکومتی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری نے حکومتی عزائم واضح کر دیئے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا پہلی مرتبہ موجودہ حکومت کے اکاؤنٹس پی اے سی میں آ رہے ہیں، نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری پی اے سی کو غیر فعال کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تمام ذیلی اور خصوصی کمیٹیاں توڑ دیں۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.