تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:42

انجم عقیل فرار کیس: مزید 34 ملزمان بری

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے پولیس حراست سے فرار کیس میں مزید چونتیس ملزمان بری کر دیئے، انجم عقیل سمیت بتیس دیگر ملزمان کے خلاف چالان تیس اگست کو طلب کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اکرم اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ ایم این اے انجم عقیل خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس نے اپنی رپورٹ میں مئوقف اختیار کیا کہ فاروق شاہین، مٹھو خان سمیت چونتیس افراد کے خلاف انجم عقیل کو پولیس حراست سے فرار کرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لہذا انہیں مقدمہ سے خارج کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر چونتیس ملزمان کو مقدمہ سے بری کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے خلاف سماعت تیس اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر انجم عقیل خان سمیت بتیس ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.