تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:14

لاہور: بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

آج نیوز - لاہور میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس نے ایک اطلاع پر شفیق آباد کے علاقے میں چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے دو سو رائفلیں، دو سو پستول، درجنوں بارہ بور بندوقیں، ہزاروں گولیاں اور کارتوس قبضے میں لئے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے ملزمان نور دین اینڈ کمپنی کے ملازم تھے اور مالک کے انتقال کے بعد ناجائز طور پر اسلحہ فروخت کر رہے تھے۔ شفیق آباد پولیس نے ایک اور مکان پر چھاپہ مار کر ستر ہزار پتنگیں بھی قبضے میں لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.