24 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:47
سپریم کورٹ :ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس
آج نیوز - سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لے لیا، سماعت چھبیس اگست کو ہوگی۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور ایئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے چھبیس اگست کو سندھ ہائیکورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کے صدور کو بھی معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تمام ٹی وی چینلز سے کراچی میں بدامنی کے واقعات کے حوالے سے فوٹیج طلب کی تھی۔