تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1

وفاقی کابینہ اجلاس ،کراچی میں فوج نہ بلانے کا فیصلہ

آج نیوز - وفاقی کابینہ نے سندھ حکومت کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کراچی میں فوج کو نہ بلانے کا فیصلہ،،شہر کے نو علاقوں میں رینجرز کے ذریعے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں فوج بلانے سے متعلق جاری مہم پر اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہارکیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور صوبائی حکومت کے تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔شہر کے نو علاقوں میں رینجرز کے ذریعے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو ملک کے کونے کونے میں گھسیٹنا موجودہ حالات میں مناسب نہیں۔ اس لئے رینجرز کی صلاحیتوں سے نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کراچی کو لسانی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کو سامنے لانے اور کسی بھی معاملے کو پوشیدہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے کی پیداوار کو ٹیکس سے مستثنٰی کر دیا گیا ہے، توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے نندی پور اور چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ سے ایک سے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے علماء سے جمعتہ الوداع پر خصوصی دعاوٴں کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو کا روڈ میپ جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.