25 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:58
ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، عمران خان
آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، انٹیلی جنس اور سیاسی اداروں کی مضبوطی سے ہی امن ممکن ہے۔ کراچی کے حالات میں تینوں بڑی جماعتیں برابر کی شریک ہیں۔ پشاور میں ملک سعید شہید ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس میں سیاسی مجرموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی میں فوج بلانے کا فیصلہ حکومت کو کرنا چاہیے، سندھ میں غیر جانبدار گورنر کو لایا جائے اور پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات صدر آصف زرداری کی سرپرستی میں قبول نہیں، الیکشن سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔