25 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:10
رحمان ملک کیخلاف تقریر پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، حنیف عباسی
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ رحمان ملک کے خلاف تقریر کرنے پر انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ رحمان ملک نے حنیف عباسی کو لیگل نوٹس بھیجنے کے لیے وکیل کو ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے تھانہ نیوٹاؤن میں وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف درخواست جمع کرادی۔ حنیف عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اسمبلی میں رحمٰن ملک کے خلاف تقریر کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ حنیف عباسی نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایماء پر ایف آئی اے افسران دھمکیاں دے رہے ہیں اورنامعلوم موبائل نمبروں سے فون کرکے بازرہنے کیلئے کہا جا رہا ہے۔ ن لیگ کے ایم این اے نے کہا کہ اگرانہیں یا اہلخانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو وفاقی وزیر داخلہ اورایف آئی اے کے یہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے الزامات کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام عائد کر نے پر رحمان ملک نے حنیف عباسی کو لیگل نوٹس بھیجنے کے لیے وکیل کو ہدایت کردی ہے۔