25 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:27
آزاد کشمیر: سردار یعقوب آج صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
آج نیوز - سردارمحمد یعقوب خان آج آزادکشمیر کے بیسویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، راجہ ذوالقرنین پانچ سال تک صدر رہنے کے بعد سبکدوش ہوگئے۔ نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے گیارہ بجے مظفرآباد میں ہوگی۔ آزادکشمیر جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اْن سے حلف لیں گے۔ تقریب میں گلگت وبلتستان کے وزیراعلی سید مہدی شاہ، آزادکشمیر کے وزیراعظم، اعلی عدلیہ کے ججز، سیاسی، فوجی اورسول شخصیات شرکت کریں گے۔