تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:29

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک،4 زخمی

آج نیوز - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چمن ہاوٴسنگ اسکیم میں نامعلوم افراد نے بیکری میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال منتقلی کے دوران دو افراد دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت سلیم اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق سندھ اور دوسرے کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.