25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:1
کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کی نیت صاف نہیں، انا ہزارے
آج نیوز - بھارت میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے انا ہزارے کہتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔ رام لیلا گراؤنڈ میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انا ہزارے نے کہا کہ حکومت نے ان کے نمائندوں سے بات چیت میں تمام باتیں مان لی تھیں مگر اب وہ کچھ اہم مطالبات ماننے سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت کو ڈر ہے کہ بد عنوانی ختم ہوگئی تو اس کا اپنا حقہ پانی بند ہوجائے گا۔ بھارت سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے دسویں روز بھی انا ہزارے کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ان کی صحت خراب ہورہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ڈرپ لینے کا مشورہ دیا ہے مگر وہ کسی قسم کی دوا لینے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے اس کوشش میں ان کی موت ہی کیوں نہ ہوجائے۔