تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:15

غزہ: اسرائیل کے فضائی حملے، 3 فلسطینی شہید، 20 زخمی

آج نیوز - غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔ صیہونی جارحیت سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑگئی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسلامی جہاد کے رہنما عضام ابو سلمیہ شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں اسرائیل پر راکٹ داغنے والے گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فضائیہ کے مزید حملوں میں دو فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔ غزہ میں نئے اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیلی سرحدی علاقے ایشخلون میں ہونے والا میوزک فیسٹیول منسوخ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.