25 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:36
انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی
آج نیوز - انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر چھیاسی روپے ستاسی پیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل اور دیگر ادائیگیوں کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں دس پیسے کمی سے ڈالرچھیاسی روپے ستاسی پیسے پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں روپیہ دباؤ کا شکار رہے گا، جس کی اہم وجہ جولائی اور اگست کی درآمدی تیل اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت فنڈ روکنے کے بھی روپے پر منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔