تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:15

کچھ بھتہ خوروں نے سیاسی سرپرستی کے دعوے کیے ہیں،رحمان

آج نیوز - وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے جبکہ کچھ بھتہ خوروں نے سیاسی تعلق کے دعوے کئے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ بھتہ خوروں نے فلمی نام رکھے ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ان کو یا ان کے سرپرستوں کو بخشا نہیں جائے گا، جو لوگ بھی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ٹارگٹ کلرز زیر تفتیش ہیں کل بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو میڈیا کو دکھائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جرائم کو جڑ سے ختم کردینگے۔ جس تھانے کے حدودو مین بھتہ خوری ہو گی اس علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.