27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:15
کراچی :دن دہاڑے ایک اور وکیل قتل
آج نیوز - کراچی میں دن دہاڑے ایک اور وکیل قتل ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا۔دو ماہ میں جاں بحق ہونیوالے وکلاء کی تعداد بیس ہوگئی۔ کل وکلا صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔جنرل سیکرٹری کراچی بارحیدر رضوی کہتے ہیں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے حکومتی دعوے خوابوں تک ہی محدود ہیں۔ کراچی میں کلفٹن کے مقام پرنامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ مرتضیٰ چنائے کو دن دہاڑے گولیاں مارکرقتل کردیا گیا۔ مرتضیٰ چنائے دوہزار ایک میں پیشے سے وابستہ ہوئے۔ صدرکراچی بارمحمد عاقل نے آج نیوز کو بتایا کہ اب تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں بیس وکلاء کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔جنرل سیکریٹری کے بی اے حیدرامام رضوی نے کل صوبے کی تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔سندھ بارکونسل کے وائس چیئرمین جاوید قاضی کے مطابق مرتضیٰ چنائے کے قتل پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔