تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

تاجر بھتہ خوروں کے خوف سے دکانیں بند کرنے پر مجبور

آج نیوز - کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے باوجود تاجر بھتہ خوروں کے خوف سے دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ رات بھی پولیس اور رینجرز نے کورنگی کے علاقے بلال کالونی اور پاک کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بلال کالونی میں آپریشن کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شہر سے ایک ایک ٹارگٹ کلر ختم نہیں ہوجاتا آپریشن جاری رہے گا، تاجروں کی تکلیف کا احساس ہے۔ بلال کالونی میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے دوران ایک تاجر روتا ہوا آیا اور اپنا دکھڑا سنایا۔ تاجر چوروں ، ڈکیتوں اور بھتہ خوروں سے اتنے پریشان ہیں کہ ان کے لیے اپنا کاروبار چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے اور وہ اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.